15 مئی 2014 - 12:28
بين الاقوامي خلائي اسٹيشن سے امريکااستفادہ نہيں کرسکےگا

روس نے بين الاقوامي خلائي اسٹيشن سے امريکا کے فائدہ اٹھائے جانے پر قدغن لگا ديا ہے-

ابنا: اطلاعات کے مطابق حکومت روس نے ماسکو کے خلاف امريکي پابنديوں کا جواب ديتے ہوئے کہا ہے  کہ امريکا کو دو ہزار بيس کے بعد بين الاقوامي خلا‏ئي اسٹيشن سے فائدہ اٹھانے کي اجازت نہيں دي جائے گي-
روس کے نائب وزيراعظم ديمتري راگوزين نے بدھ کے روز اس خبر کے ضمن ميں کہا ہے کہ واشنگٹن کونئے سيٹلائٹ خلا ميں  بھيجھنے کے لئے اس خلائي اسٹيشن کے ميزائيل انجنوں کے استعمال سے بھي روک ديا جائےگا-
اگرچہ يہ خلائي اسٹيشن روس اور امريکي ماہرين کي مشترکہ نگراني ميں کام کرتا ہے تاہم اس تک پہنچنے کا واحد ذريعہ سويوز نامي روسي خلائي جہاز ہے –
امريکا کو اميد ہے کہ سن دو ہزار چوبيس تک اس سے استفادہ کرسکے گا- روس کے نائب وزيراعظم ديمتري راگوزين نے واضح طور پر اس بات کا اعلان کيا ہے کہ روس دوہزار بيس تک اس خلائي اسٹيشن سے اپنا سرمايہ نکال لے گا  اور اسے دوسرے بڑے اور بہتر منصوبے پر صرف کرے گا- ديمتري راگوزين نے حاليہ چند برسوں کے دوران خلائي منصوبوں کا پھر سے جائزہ لئے جانے پر امريکا کے خلائي ادارے" ناسا " پر بھي کڑي تنقيد کي-
‎راگوزين نے کہا کہ بين الاقوامي خلائي اسٹيشن سے روس کا حصہ امريکا کے حصے سے ہٹ کر اور مستقل بنيادوں پر کام کرسکتا ہے.

.......

/169